پاکستانپنجابتازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہو گی

لاہو(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہو گی، اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الہی کریں گے جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے تاہم اسمبلی قواعد کے مطابق چونکہ دوست محمد مزاری کیخلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی لہذا اس پر ووٹنگ پہلے ہو گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا تھا جس میں چوہدری پرویز الہی بھی نرغے میں آگئے تھے اور تشدد سے زخمی ہو گئے تھے۔اسی ہنگامہ خیز اجلاس میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف 197 ووٹ لیکر وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اب تک وزیراعلی کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے اور صوبہ کئی روز سے بغیر وزیراعلی کے چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker