اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف آج لیا جائے گا

 

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج ان کے عہدے کا حلف لیا جائے گا۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا یا تھا۔

جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے، کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا تھا کہ صدر پاکستان پر وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے حلف کی سہولت فراہم کرنے کی آئینی ذمے داری ہے ، صدر صوبے میں حکومت کا قیام یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کریں ، آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ حلف برداری میں تاخیر ہو۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے عدالتی حکم کے باوجود حلف نہ لینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker