
اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے ، خارجہ حلف برداری آج متوقع ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی حلف برداری کی تقریب دوپہر دو بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر عارف علوی ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیرخارجہ ہوں گے جو کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ لیں گے۔
خیال رہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد 34 رکنی وفاقی کابینہ کا قیام ایک بار پھر کیا گیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، پی این پی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔