اسلام آبادعلاقائی

پی ٹی آئی کااحتجاج روکنے کیلئے حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جلال بچلانی

رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد و ڈسٹرکٹ زکوٰۃ ممبر اسلام آباد جلال بچلانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کا پرامن احتجاج روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارے کارکن ہمیشہ ایسی طاقتوں کے ڈٹے ہیں منگل کو پی ٹی آئی اسلام آباد کی طرف سے الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو روکنے کے لیے کنٹینرز اور بیرئیرز لگا کر امپورٹڈ حکومت نے ثابت کر دیا کہ وہ بوکھلا چکی ہے اور الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت پہلے سے بھی زیادہ ہوچکی ہے وہ چاہے پشاور، کراچی اور لاہور کے جلسے ہوں یا سوشل میڈیا پر ٹوئٹر سپیس ہر جگہ عمران خان کے چرچے ہیں انشاءاللہ بہت ہمیں اس جانبدار الیکشن کمیشن سے چھٹکارا حاصل ہوگا اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم پاکستان منتخب ہو‍ں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker