معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے اپنے شراکت داروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سٹیٹ لائف انشورنس، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، اسلام آباد الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاک قطر تکافل، اور عسکری انشورنس سمیت کئی دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اس موقع پر سی ای او معروف ہسپتال چوہدری ہارون نصیر نے کہا کہ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ اپنے ساتھ بہت ساری برکتیں ، عاجزی اور ایک دوسرے کا احساس کر نا سکھاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا جیسا موذی مرض اس حد تک ختم ہوچکا کہ ہم اپنے معاملات زندگی نارمل طریقے سے گزارسکیں ۔ اور اس طرح کی آزمائشی عالمی واقعہ سے سیکھے گئے اسباق پر غور کرسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معروف انٹرنیشنل اپنی برادری کا خیال رکھ رہا اور ان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے ۔ اور ہم ضرورت مند لولوں کو رمضان مدد پیکج فراہم کررہاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی اس سروس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اور ہماری الیکٹرونک سروس کو نہ صرف قومی بلکہ بین الااقومی کلائنٹ کے مطابق بنارہے ہیں ۔ اور اس حوالے سے ہم نے کچھ خدمات متعارف کرائی ہیں جن میں ہوم لیب ، فارمیسی ہوم ڈیلیوری، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے پیکیجز، ہوم میڈیکل کنسلٹس اور ہوم نرسنگ وغیرہ شامل ہے پروگرام کے دوران، مہمانوں کو ہسپتال کا دورہ کرایا گیا جو خدمات کے ساتھ ساتھ اس کے احاطے کے لحاظ سے بھی بہت وسیع ہو چکا ہے۔ہ سپتال کے دورے کے دوران چوہدری ہارون نصیر نے مزید کہا کہ کارڈیو ویسکولر سینٹر کیساتھ ساتھ ہم نے دو کیتھیٹرائزیشن لیبزتیار کی جن میں انٹرینشنل کارڈیالوجی، کارڈیک سرجریز کا تما م تر ساما ن موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے پیڈس انٹینسیو کیئر یونٹ اور پیڈیاٹرک کارڈیوتھوراسک سرجری پر زیادہ کام کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معروف انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی اور اسلام آباد کا واحد ہسپتال ہے جو نومولود بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کے ساتھ بند والوز کھولنے میں سرفہرست ہے ۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی قیادت ڈاکٹر ماہم ملک کررہی ہیں ۔ اور انہوں نے اپنی ڈاکٹری کی تعلیم امریکہ سے حاصل کی اور اس سے پہلے وہ آغا خان ہسپتال میں اپنے فرائض سر انجام دی چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عید کے فورا بعد اس پروگرام کو لانچ کریں گے ۔ آخر میں چوہدری ہارون نصیر نے تقریب کا حصہ بننے کے لیے وقت نکالنے اور معروف بین الاقوامی ہسپتال کی خدمات پر اعتماد اور بھروسہ کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کی مدد کے بغیر یہ کام سر انجام نہیں دے سکتے تھے ۔