پاکستانپنجابعلاقائی

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال کا گگومنڈی اور بورے والا میں سستے بازاروں کادورہ

وہاڑی(آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال نے اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی کے ہمراہ گگومنڈی اور بورے والا میں قائم سستا رمضان بازار کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے بازار میں قائم سٹال مالکان اور انتظامی عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے بہتر برتا کرتے ہوئے مقررہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے عوام کی فلاح کے لیے قائم کیے گئے ان بازاروں میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل کا استعمال احسن انداز میں کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ آخری عشرہ اور رمضان المبارک کے آخری ایام کے باعث شدید رش کی صورت میں بھی شہریوں کو اخلاقی اور انتظامی مدد فراہم کی جانی چاہیے انہوں نے بتایا کہ سستا رمضان بازار کے ضلع بھر میں مراکز پر اشیا کے نرخ بازار کی نسبت کم ہیں اور اشیا کا معیار بھی بہترین ہے از خود نگرانی کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جو کہ باعث فخر ہے انہوں نے خریداری کے لیے آئے شہریوں سے بھی سوال و جواب کیے اور کسی قسم کی کوتاہی پر ڈائریکٹ ان تک شکایت کرنے کا کہا انہوں نے بعد ازاں اشیا کی مقدار کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker