اہم خبریںپاکستانپنجاب

تشدد کیس: وکلاء اور پولیس حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب

وہاڑی(آئی پی ایس)آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض کی قیادت میں ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز اور وکلا قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس وکلا تشدد کیس کی انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی جس کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر بشری جمیل انکوائری آفیسر مقررکردیا گیا ہے جبکہ آر پی آفس ملتان میں گزشتہ روز پولیس اور وکلا قیادت کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے۔وہاڑی پولیس نے وکلا کے مطالبہ پر پولیس ملازمین کے خلاف درج مقدمہ میں زیر دفعہ 365 ت پ ایزاد کر دی۔

وکلا پر تشدد میں ملوث ایس ایچ او دانیوال سمیت تمام پولیس ملازمان کو معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وکلا پولیس تشدد کیس میں مطلوب ملازمان کو حراست میں لے لیا گیا تاہم سابق ایس ایچ او جہانگیر مترو مفرور ہیں۔مفرور انسپکٹر جہانگیر مترو کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ جو چھاپے مار رہی ہیں ہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker