پاکستانفن و فنکار

زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کردی

کراچی (آئی پی ایس)پاکستانی اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ دو جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں، اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں دونوں نومولود کو دیکھا جاسکتا ہے۔زہرہ عامر کے بچوں کی پیدائش کولمبیا کے ہاوورڈ کاونٹی جنرل ہسپتال میں ہوئی۔ واضح رہے کہ زہرہ عامر نے گزشتہ برس انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی اگست 2020 میں ہوئی تھی۔زہرہ عامر نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ہم جلد ایک نہیں بلکہ دو بچوں کے والدین بننے جا رہے ہیں اور اس کی خوشی لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker