کھیل

آسٹریلیا کیخلاف چھوڑا گیا کیچ بھولنا بہت مشکل تھا:حسن علی کاانکشاف

لندن(آئی پی ایس ): پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف چھوڑا گیا کیچ بھولنا بہت مشکل تھا کیونکہ اس کے بعد انہیں دو راتوں تک ڈرانے خواب آئے تھے ۔آسٹریلین بیٹر میتھیو ویڈ کا کیچ حسن علی نے شاہین آفریدی کی گیند پر ڈیپ میں گرایا، اس وقت آسٹریلیا کو آخری دو اوورز میں 22رنز درکار تھے ۔

اس کے بعد انہوں نے لگاتار تین چھکے لگا کر آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا دیا ۔حسن علی کا کہنا تھا کہ گہرے صدمے میں تھا اور مجھے اپنی ٹیم کیلئے ناقص پرفارمنس دینے پر بہت دکھ محسوس ہوا، یہ کڑوی گولی نگلنا میرے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھ سے نفرت کرنے لگے ہیں اور یہ ماننے لگے ہیں کہ میں پاکستان کے لیے کھیلنے کے قابل نہیں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker