اہم خبریںتجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں۔

 

شہبازگل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے اور آئی ایم ایف کے دبا ئوکو مسترد کرتے ہوئے عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کیا تھا۔

 

شہباز گل نے مزید کہا کہ اب قیمتوں میں کمی آنے پرحکومت وہ کمی عوام کو منتقل کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرے۔

 

اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار موجود ہے۔آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔

 

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اوگرا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker