
اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان میں کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں کیوبا کے سفیر کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کی جانب سے لاہورپریس کانفرنس میں کیوبا کا نامناسب ذکرکیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کا بیان پاکستانیوں کی کیوبا کیلئے حقیقی احترام کو ظاہر نہیں کرتا۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھاکہ دل کی گہرائی سے کیوبا کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ کیوبا کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں، 2005 میں پاکستان میں زلزلے کے بعد کیوبا کے ڈاکٹرز کے بہادرانہ کردار کو نہیں بھول سکتے۔
ان کا کہنا تھاکہ میرا بیان صرف خارجہ پالیسی کے تناظرمیں تھا۔