کھیل

پی سی بی کی جانب سے کوچز کے لیے اچھی خبر

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایویلویشن پروگرام کے تحت کوچز کے انٹرویوز آج سے شروع ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کوچ ایویلویشن پروگرام میں کوچز کے انٹرویوز آج سے شروع ہوں گے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 3 رکنی کمیٹی کوچز کے انٹرویوز کرے گی۔کمیٹی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ہر کوچ کے انٹرویو کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا، کارکردگی، مختلف کنڈیشنز میں ٹیم پرفارمنس اور پلیئر ڈیویلپمنٹ پر سوالات ہوں گے۔کوچز کے انٹرویوز کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا، تیسرے روز کوچز سیمینار ہوگا، جس میں آئندہ کرکٹ سیزن کی حکمت عملی دی جائے گی۔پی سی بی کے مطابق انٹرویوز اور ایویلویشن کے بعد کوچز کی ترقی و تنزلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker