کراچی :(آئی پی ایس )عید کے دوران سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کردیا گیا ہے۔ی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 26 اپریل تا 2 مئی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دادو ، نواب شاہ، سکھر او رلاڑکانہ ڈویژن میں سخت گرمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 46 تا48 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوسکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ تھرپاکرر، بدین، عمرکوٹ اور حیدرآباد ضلع میں گرمی کی شدت 43تا 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔کراچی میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔
ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔