فن و فنکار

اداکار کی مسجد اقصی میں اسرائیلی غنڈہ گردی کی مذمت

واشنگٹن:(آئی پی ایس )مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار مارک روفالو نے اسرائیل پر مسجد اقصی میں نمازیوں اور صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا اور مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روفالو نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیل نے مسجد اقصی سے تقریبا 500 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، 170 کو زخمی کرنے کے علاوہ، ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے کئی صحافی بھی شامل ہیں۔پچھلے سال روفالو نے 100 مشہور شخصیات کے ساتھ مل کر ایک خط پر دستخط کئے تھے جس میں اسرائیل پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایک نسل پرست اور نوآبادیاتی ریاست ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker