اسلام آبادعلاقائی

شیراز کیانی کی پی ٹی آئی کے 26 ویں یوم تاسیس پر قوم کو مبارکباد

 پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی ریجنل ایڈوائزری کونسل کے رکن راجہ شیراز کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے 26 ویں یوم تاسیس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو 26 برس بعد بھی اپنے نظریے پر قائم ہے، 26 برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد اعظم کےویژن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنےکے اپنےنصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایسی جماعت کا ادنی کارکن ہوں جس کا نظریہ وہی ہے جو پاکستان کا نظریہ تھا میرے قائد عمران خان نے اقتدار کو ٹھوکر مار دی لیکن اپنے نظریات سے پیچھے نہیں ہٹے پی ٹی آئی کا ہر کارکن اپنی جماعت اور جماعت کے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوگا اور نئے انتخابات کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker