
اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر کشمیری عوام کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کہ
مقبوضہ کشمیر کے شہری غاصب بھارت کے غیر قانونی قبضہ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر حفاظتی انتظامات کے نام پر پوری وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن کشمیریوں نے مودی سے اپنی شدید ترین نفرت کا اظہار کرکے دنیا کو بتا دیا ہے کہ کشمیری کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہ سکتے ان کی منزل صرف اور صرف آزادی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نیجدوجہد آزادی میں لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں وادی کا ہر گھر وطن کی آزادی کے لیے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد مسلہ کشمیر پر رکھی تھی اور کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا اور کشمیریوں کے مشکل دن ختم ہونے والے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اب بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا جس طاقت سے شھید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے مقدمہ کشمیر لڑا تھا
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنایا اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ میں تاریخ ساز خطاب کیا تھا اب چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ مسلہ کشمیر پہلی ترجیح ہو گی انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پہلے ہی سیاسی جلسے میں اعلان کیا تھا کہ لواں گے سارا کشمیر لواں گے انہوں نے کہا کہ کراچی کی فضاؤں سے جب یہ آواز گونجی کہ میں بیٹآ ہوں کشمیر کا بھٹو بے نظیر کا بلاول بھٹو زرداری ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروا سکتے ہیں
گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے الجھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تنویر الیاس ایک اچھا بزنس مین ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ اچھا سیاستدان بھی ہو پیسے سے وزارت عظمیٰ خریدی جاسکتی ہے رویے اور سیاست نہیں آ سکتی ویسے بھی تحریک انصاف میں بدتمیزی کا جو کلچر ہے یہ بھی اس کی ایک جھلک ہے پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم کے اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور صحافیوں سے اظہار یکجتی کا اظہار کرتے ہیں