
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دبائو کی وجہ سے کچھ لوگ دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں،جب معلومات سامنے آئیں گی توجو سازش میں مکمل شراکت دار تھے انکی اور کانپیں ٹانگیں گی،
۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کے سیاسی دبائو کی وجہ سے کچھ چورن فروش اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے اور خبطی ہو گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی جب کمیشن بنے گا اور معلومات سامنے آئیں گی کہ کون کون سے نام نہاد تجزیہ کار امریکی سفارتخانے میں دو زانو رہے اور اس سازش میں مکمل شراکت دار تھے تو اور کانپیں ٹانگیں گی۔سابق وفاقی وزیر نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ اس وقت انرجی کا انچارج ہے کون؟