کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شاہین شاہ کو غیر معمولی بولر قرار دے دیا ۔

لندن : (آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کانٹی کرکٹ میں شاندار آغاز کے بعد شاہین آفریدی کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ غیر معمولی بولر ہیں، مجھے ان کی آنکھوں میں کامیابی کی بھوک اور بہترین کارکردگی دکھانے کا جذبہ نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین شاہ پاکستان کے سب سے فٹ آدمی ہیں جو پورے دن ایک ہی جوش و جذبے کے ساتھ بولنگ اور فیلڈنگ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ حسن علی اور شاہین شاہ اس وقت انگلش کانٹی کھیل رہے ہیں جس میں حسن علی لنکا شائر اور شاہین شاہ مڈل سیکس جرسی کی نمائندگی کررہے ہیں۔شاہین شاہ نے مڈل سیکس کی گلیمورگن کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے بولنگ میں 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھی۔علاوہ ازیں شاہین شاہ نے بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 29 رنز اسکور کیے تھے جس کی وجہ سے مڈل سیکس کو بڑا اسکور کرنے میں مدد ملی تھی۔حسن علی نے بھی کانٹی کرکٹ میں عمدہ آغاز کیا ہے، انہوں نے کینٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

۔دوسری جانب پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے پاس سے پہلے بہت سی ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹیمیں موجود ہیں، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے پاکستان کو زیادہ فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آبادی 220 ملین سے زائد ہے اور اتنی آبادی کے لیے صرف 6 فرسٹ کلاس ٹیموں کا ہونا ہماری ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker