پاکستانسندھ

اسحاق ڈار نے حلف اٹھا کر کہہ دیا الیکشن جلد کروائیں گے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے حلف اٹھا کر کہہ دیا ہے کہ ہم الیکشن جلد کروائیں گے۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہو چکے، ان کا بیانیہ اب لوگ سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کی سیاست نہ کریں، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں ذوالفقار علی بھٹو جیسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے ۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں جلد عام انتخابات کا انعقاد ہو ، اسحاق ڈار نے حلف اٹھا کر کہہ دیا ہے کہ ہم الیکشن جلد کروائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر وفاق کو مضبوط کرے گی۔مشیر امور کشمیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مسائل زیادہ ضروری ہیں جن پر توجہ مرکوز ہے۔آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور سیاسی اتحاد کے حوالے سے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات نہیں، اس بار جمہوری قدروں کی بات ہے، سیاست کرنا سب کا حق ہے مگر لوگوں میں صبر و برداشت پیدا کرنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker