اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل،جانچ پڑتال جاری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے لئے25 ہزار 741 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ ہڑتال کاعمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور 10 مئی کو انتخابی نشانات دئیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ 29 مئی کوکوئٹہ، لسبیلہ کےسوا بلوچستان کے تمام 32اضلاع میں پولنگ ہوگی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker