سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رواں سال پاکستان سے 81 ہزار 132 عازمین پر آئیں گے۔ سعودیہ میڈیا کے مطابق بیرون مملکت اس سال ساڑھے 8 لاکھ عازمین حج پر آئیں گے جو کل تعداد کا 85 فیصد ہیں۔ اس سال اندرون و بیرون مملکت سے عازمین کی تعداد 10 لاکھ مقررکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران جس ملک کے لیے جتنا حج کوٹہ مقرر تھا اس کا 45.2 فیصد حصہ رواں سال کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس اصول کے مطابق سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے ایک لاکھ 51 ہزار آئیں گے۔ انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ عازمین پاکستان سے آئیں گے۔ سب سے کم عازمین انگولا سے آئیں گے ان کی کل تعداد 23 ہوگی۔ عرب ممالک میں سب سے زیادہ حج پر آنے والے مصر سے ہوں گے ان کی تعداد 35 ہزار 375 ہوگی۔ یاد رہے کہ سعودی حکام کے مطابق رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیرملکی عازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گذشتہ 2 برس میں حج کے موقع پرعازمین کی تعداد بہت کم تھی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے۔ تمام عازمین کو مملکت روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا نیگٹیو پی سی آر ٹیسٹ ہونا پیش کرنا ہوگا۔ عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ کرونا کی وبا سے قبل اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔
Related Articles
فلپائن کا درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی درآمد اشتعال انگیز اور خطرناک اقدام ہے، چین
جمعرات, 14 نومبر, 2024
چین کی "تائیوان کی علیحدگی پسندوں” کی جانب سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے دورے کی مخالفت
جمعرات, 14 نومبر, 2024
چینی سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے امریکی اقدام تمام فریقوں کے مفادات کو شدید نقصان پہنچائے گا،چینی وزارت تجارت
جمعرات, 14 نومبر, 2024
چائنا کوسٹ گارڈ کا چین کےجزیرہ ہوانگ یئن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سمندری حدود کا گشت
جمعرات, 14 نومبر, 2024