
دبئی فوڈ فیسٹیول(ڈی ایف ایف)2 سے 15 مئی تک منعقد ہوگا ، جس میں دبئی کی کھانے پکانے کی تراکیب پیش کی جائیں گے۔ نویں ایڈیشن رواں کا فیسٹیول مہمانوں کو ایک ایسے شہر سے متعارف کرائے گا، جو 200 سے زیادہ قومیتوں کا گھر اور اپنے بھرپور اقسام کے کھانوں کے لیے مشہور ہے۔ ڈی ایف ایف میں دبئی کے مقامی پکوان تیار کرنے والے فوڈ ہیروز کے ذریعہ تیار کردہ بہترین مستند مقامی کھانے اور تصورات پیش کیے جائیں گےاس کے ساتھ ساتھ دبئی کے مشہور مقامات کے نظاروں کے ساتھ معروف شیفس کے ذریعے دنیا کے مشہور فائن ڈائننگ ریستورانز، تجربات اور ماسٹر کلاسز کا اہتمام کیاجائے گا۔ فوڈ فیسٹیول میں منعقد ہونے والے پسندیدہ ترین، دبئی ریسٹورنٹ ویک اور فوڈی ایکسپیریئنس، ایک بار پھر کھانے کے خصوصی تجربات کے ساتھ ڈی ایف ایف کے نمایاں ترین ایونٹ ہوں گے۔