اسلام آبادپاکستان

نواز اور زرداری جھوٹے ومکار،جمشید دستی سیاستدانوں پربرس پڑے

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق ایم این اے جمشید احمددستی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور زداری سمیت پاکستان کے متعدد سیاستدان جھوٹے اور مکار ہیں ،میں نے ہمیشہ وڈیروں کیخلاف آواز اٹھائی اور غریبوں کے حق میںلڑا ،مگر پاکستان کی عدلیہ سمیت کوئی بھی ادارہ آزاد وخود مختار نہیں ۔ نیشنل پریس کلب میں ملکی سیاسی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے سے ہے ۔

میں نے ہمیشہ وڈیروں کیخلاف آواز اٹھا ئی اور غریبوں کی خدمت کی اور عوام کیساتھ مل کر جاگیرداروں کو شکست دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیاست دان جھوٹے اور مکار ہیں ۔ پچھلے 75سال سے انہوں نے پاکستان کے عوام کو اندھیرے میں رکھا ہے ۔ اور پاکستان کی عدلیہ سمیت کوئی بھی ادارہ آزاد اور خود مختار نہیں ۔

جس عدلیہ نے نواز شریف کو دس سال کیلئے ملک بدر کیا جب وہ ملک واپس آیا اس کو صداق وامین بنا کر ملک کا وزیراعظم بنا دیا ۔ انہوں نے مزید کہا آصف علی زرداری سات سال کی جیل کاٹ کے پاکستان کا صدر بن گیا ۔

صاف و شفاف الیکشن کرایا جائے

عدلیہ نے پاکستان کیساتھ مزاق کیا ۔ اور ان ڈاکوئوں کیساتھ مک مکا کیا ۔ آج پاکستان میں پھر سے فراعونی راج قائم کر دیا گیا جس طرح سابق وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے کہنے پر اٹھا یا گیا وہ قابل تشویش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چور اور ڈاکو جب ملک کے وزیراعظم اور وزیر بنے گے تو ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے عدالت کے فیصلے کو نامنظور کیا ہے ہم بھی اس فیصلے کو نہیں مانتے ۔ جمشید احمد دستی نے آئی ایم ایف کو

تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف یہودیوں کا ادارہ ہے اور پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کر رہا ہے ۔ آئی ایم ایف پاکستان اور پاکستان کے عوام کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں ۔ اور پاکستان کو کمزور کرنا چاہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری طور پر نئے الیکشن کرائے جائیں اورصاف و شفاف الیکشن کرایا جائے ۔ تا کہ ملک ترقی وخوشحالی کے راہ پرگامزن ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker