لاہور(آئی پی ایس)پنجاب کے شہر لاہور میں واقع علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،ملزم محمد ظفر کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں نائب صدر آل پاکستان کلر ک ایسوسی ایشن لالہ محمد اسلم ،محمد وقار اور عمران شامل ہیں ۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے جو کالج کا ہی ملازم ہے ،ملزم کی شناخت محمد ظفر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم وارڈ بوائے ظفر نے موقف اپنایا کہ محمد اسلم سے پرانی رنجش چل رہی تھی اور آج بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کر کے نائب صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کو زخمی کر دیا ۔