
ملتان(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف کے ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے اور چینی کے ریٹ کم ہوگئے لیکن ملتان کے رمضان بازاروں میں دونوں اشیا پرانی کی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے کلو میں دستیاب جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلا بھی 400 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کے ریٹس کم نہ ہو سکے، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں دستیاب ہے اور چینی 82 روپے سے کم پر دستیاب نہیں، شہریوں نے کہا کہ تمام اشیائے خورونوش پر ریلیف ملنا چاہئے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ساتھ ساتھ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خورونوش کی سستے داموں دستیابی یقینی بنائی جائے۔