لاہور(آئی پی ایس)محکمہ تعلیم کی جانب سے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کنٹریکٹ پر تعینات ایجوکیٹرز کو اچھی خبر مل گئی ہے، پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز کی تعداد 11 ہزار اور لاہور میں 390 ہے۔
ذرائع کے مطابق بیشتر ایجوکیٹرز کا 5سالہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث تنخواہیں بند ہونے کا خدشہ تھا۔ایجوکیٹرز 28 اپریل تک درخواست جمع کرواسکیں گے، مقررہ وقت تک درخواست جمع نہ کروانے والے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ مزکورہ ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے سمری پہلے ہی وزیر اعلی کے پاس التوا میں پڑی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے تاحال نجی اسکولوں کی شماری نہیں شروع کی جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے یکم مارچ سے نجی اسکولوں کی شماری شروع کرنا تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرویٹ پرائیویٹ اسکولز کے پاس صرف 13 ہزار اسکول رجسٹرڈ ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد نجی اسکول غیر قانونی طور پر سندھ میں فعال ہے۔ 12 لاکھ سے زائد طلبا سندھ کے غیر قانونی طور پر فعال اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ سندھ کے رجسٹرڈ نجی اسکولوں میں 22 لاکھ 45 ہزار 801 طلبا پرائمری کلاسز میں انرولڈ ہے۔