بین الاقوامی

مدینہ میں بس حادثہ،8 عازمین جاں بحق

ریاض(آئی پی ایس ): مدینہ منورہ کی شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے کے نتیجے میں 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔عالمی ادارے ریڈ کریسنٹ کے مدینہ منورہ میں دفترکی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے سے 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔بس میں 51 عازمین سوارتھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پرپہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker