اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان جائیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان کی ترقی کیلئے متحرک ہوگئے، آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، شہبازشریف دو رویہ خضدار کچلاک روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔وزیرِاعظم بلوچستان کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان خصوصی پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔ وزیرِاعظم بلوچستان میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے شکایت پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیرِاعظم بلوچستان میں عوامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker