اہم خبریںپاکستان

عیدالفطر سے قبل افسران و ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دی گئیں

کراچی(آئی پی ایس ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ریاض احمد کھتری نے کہا کہ حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ ملیر کے ملازمین کو عید سے قبل ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا ہے

ملازمین ادارے کا اثاثہ اور اپنے ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ملازمین کی ضروریات ماہانہ تنخواہوں سے ہی مشروط ہیں، تمام محکموں کے افسران و ملازمین عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

عید الفطر سے قبل تنخواہ کی ادائیگی پر بلدیہ ملیر کے افسران و ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ریاض احمد کھتری اور میونسپل کمشنر فیض محمد شیخ سے تشکر کا اظہار کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker