اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں متنازع خط پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس اور اعلامیہ بھی پیش کیا گیا۔اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اورمتنازع خط پر بات چیت کی گئی جبکہ وزارت خارجہ کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، دفاع، داخلہ، خارجہ امور اور اطلاعات کے وزرا نے شرکت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل کا حمزہ شہباز حلف برداری کیس کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ گورنرکونوٹس ہی نہیں کیا گیا اورنہ ان کوسنا گیا، صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے، صدرکوکیس میں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں؟ آئین کے تحت صدراورگورنرکو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔