
سرینگر(آئی پی ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دورانجمعہ کو بارھمولہ اور جموں کے اضلاع میں مزید تین نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کو چھ ہو گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ضلع جموںکے علاقے سنجوان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوان شہید کیے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوںنے ضلع بارہمولہ کے علاقے پارسوانی میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران آج ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا جبکہ گزشتہ روز اسی علاقے میں تین نوجوان شہید کیے گئے تھے ۔آخری اطلاعات تک دونوں اضلاع میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔