
اسلام آباد(آئی پی ایس)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے صارفین کی سہولت کیلئے 200 سے زائد سپر سٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کردیاہے ۔جمعہ سے ملک بھر میں موجود یوٹیلیٹی سٹورز کی200 سپر مارکیٹس صبح 10 بجے سے رات 1 بجے تک کھلی رہیں گی جس سے صارفین کی سہولت میں اضافہ ہوگا ۔اس کے علاوہ 100 سے سٹورز پر پی او ایس مشین میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے بہت مستعدی سے صارفین کی خدمت کی جائیگی اور کم وقت میں زیادہ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت اب تک ایک کروڑ سیزیادہ خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کسٹمرز کو بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔