کھیل

حسن علی کا اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس ہونے کا اعتراف

لندن (آئی پی ایس) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلش کانٹی میں جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کانٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گرانڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا.

اس لیے ان کے ساتھ بولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker