پاکستانتجارت

وفاقی حکومت نے مالی سال کے9 ماہ میں 12 ارب سے زائد کا قرض لیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) اکنامک افیئرز نے ماہانہ اکنامک رپورٹ جاری کردی، وفاقی حکومت نیمالی سال کے9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔اقتصادی امور دستاویز کے مطابق مارچ میں 58 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا، نو ماہ میں غیر ملکی اداروں سے 3 ارب 94 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا۔اکنامک افیئرز کی ماہانہ اکنامک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک 2 ارب ڈالرز کے بانڈز جاری کئے گئے، غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔

ماہانہ اکنامک رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں میں دبئی بینک سے 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا جبکہ مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 20 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے جنوری امریکا سے پاکستان کو 6 کروڑ 8 لاکھ ڈالر قرض ملا اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 43 کروڑ 67 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا جبکہ اسلامک ڈیولپمنٹ بنک سے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ 78 لاکھ ڈالر قرض ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker