
ریاض(آئی پی ایس)امریکہ میں سعودی سفارت خانے نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات سے متعلق اخبار وال سٹریٹ جرنل کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ایک بیان، جسے بلومبرگ نے نشر کیا ہے،
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں،سعودی سفارت خانہ
میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔ اداروں کی سطح پر دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر رابطے جاری ہیں۔ توانائی، سرمایہ کاری اور سکیورٹی جیسے معاملات پر قریبی کوارڈی نیشن جاری ہے۔
سعودی سفارت خانے کا بیان وال سٹریٹ جرنل میں گذشتہ منگل کو شائع ہونے والے ایک مضمون کے جواب میں جاری کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو کشیدہ ثابت کرنے کی بے بنیاد کوشش کی گئی تھی۔سفارت خانے کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی تاریخ 77 برس پر محیط ہے۔
اس مدت کے مختلف امور سے متعلق دونوں ملکوں کی سوچ اور نکتہ نظر میں اختلافات بھی دیکھنے میں آئے ہیں، تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دونوں ملکوں نے مل کر ان اختلافات کو باہمی مفادات کی بحالی کی خاطر حل کرنے میں پس وپیش سے کام لیا ہو۔