
نئی دہلی(آئی پی ایس) بھارت میں حجاب کیخلاف درخواست دائرکرنے والی طالبات کوامتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی دو طالبات کو کالج کے فائنل امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔
طالبات45منٹ تک پرنسپل واساتذہ سے امتحان میں بیٹھنے کیلئے اجازت مانگتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی
دونوں باحجاب طالبات دیگرطلبا کی طرح جب امتحان دینے کالج پہنچیں تو کالج انتظامیہ نے انہیں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونیدیا۔برقعہ پہنی طالبات 45 منٹ تک کالج پرنسپل اوراساتذہ سے امتحان میں بیٹھنے کے لئے اجازت کی درخواست کرتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔کرناٹک میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوانتہاپسندوں کی حامی کرناٹک ہائیکورٹ اوربھارتی سپریم کورٹ مسلمان طالبات کی حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست رد کرچکی ہیں۔