
لاہور(آئی پی ایس)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکام کو ہدایت دی ہے کہ عید کے ایام میں عوام کی سہولت کے لیے کرایوں میں کمی کی جائے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار تباہی سرکار ثابت ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ تبدیلی سرکار تو تباہی سرکار ثابت ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کا ٹڈی دل سب کچھ چٹ کرگیا ہے۔
ایمپائرنیوٹرل ہوئے تو17اتحادیوں ، 20ضمیر کے قیدی ممبران نے بازی پلٹ دی،ٹوئٹ
جاری کردہ ٹوئٹ میں سعد رفیق لکھتے ہیں کہ اتحادی اور تمھارے باضمیر ساتھی قومی بربادی میں حصہ داربننے کو تیار نہ تھے۔انہوں نے لکھا کہ ایمپائرنیوٹرل ہوئے تو17اتحادیوں ، 20ضمیر کے قیدی ممبران نے بازی پلٹ دی۔سعد رفیق نے مزید لکھا کہ الزامات ہوا میں لہرانے کے بجائے عدالت میں ثابت کرو۔