
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ضمانتی سزا یافتہ قیدی پاکستان کا موجودہ وزیراعظم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سپریم کورٹ سے ایک سزا یافتہ قیدی چار ہفتے کی ضمانت لے کر تین سال سے بھاگا ہوا ہے، ضمانتی سزا یافتہ قیدی پاکستان کا موجودہ وزیراعظم ہے،
جو خود بھی ضمانت پر ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں قاسم سوری لکھتے ہیں کہ عدالت دیگر کیسوں کی سماعت سے پہلے اس کیس کی سماعت کرے، شکریہ۔