
اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نادان حکمران عوامی جذبے کو روک نہیں سکتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے گزشتہ رات ہوئے لاہور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ زندہ دلانِ لاہور۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شاہ محمود لکھتے ہیں کہ نادان حکمرانوتم کنٹینر لگا سکتے ہو،میڈیا خرید سکتے ہو، کوریج روک سکتے ہو لیکن عوامی جذبے کو روک نہیں سکتے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پورے پاکستان کی آج ایک ہی آواز ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور اور اب یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر ہی اختتام پذیر ہوگی۔