اہم خبریںپاکستان

خون کی لڑائی جاری ہے، آخری قطرے تک عمران خان کیساتھ ہوں ، شیخ رشید

لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خون کی لڑائی جاری ہے، خون کے آخری قطرے تک عمران خان کیساتھ ہوں عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائیگی۔

مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روضہ رسول پر ماں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے خانہ کعبہ میں لوگوں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیرمواصلات لگ گیاہے جس نے کبھی مسجدکاغسل خانہ نہیں بنایااس کو شہبازشریف نے مواصلات کا وزیر بنا دیا، بلورانی لندن میں گیاہے آصف زرداری کوصدربنانے کیلئے بلورانی لندن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نیاپنی بیوی کوقتل کرکے جعلی دستاویزسے ملکی سیاست پرقبضہ کیا، آصف زرداری نے شاہنواز بھٹو کو زہر دلوایا، بتایاجائے منی لانڈرنگ کرنیوالے مقصودچپڑاسی کوکوئی عزت کیسے دیگا، شوباز مقصود چپڑاسی سے 12 ارب لے گا تو کوئی کیسے اسے عزت دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker