
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کی ایڈوائزری کونسل کے رکن راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے پی ٹی آئی کو پر امن احتجاج کا آئینی حق دے کر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں جس طرح عمران خان کے لیے عوام نکل رہی ہے اس سے امپورٹڈ حکومت پوری طرح بوکھلا چکی ہے کبھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرے کے خط لکھ کر اور کبھی اسلام آباد میں براہ راست جلسہ دکھانے کی اجازت نہ دے کر اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے
راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں اسلام آباد کی عوام جس طرح عمران خان کی پکار پر نکلی ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب اطہر من اللہ کے شکر گزار ہیں
جنہوں نے پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے آئینی حق کو استعمال کرنے کی اجازت دی، شیراز کیانی نے کہا کہ انشا اللہ آج کا لاہور میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا اور امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا نکتہ آغاز ثابت ہو گا اسلام آباد سمیت پورے ملک میں عوام نکلے گی اور ثابت کردے گی کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ آج بھی عمران خان کے حق ہے۔