
اسلام آبا د(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ حکومتی ریلیف پیکچ کا فائدہ ہر شخص کو ملنا چاہیے۔وزرات صنعت و پیداوار کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر مخدوم سید مرتضی محمود نے جی نائن میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صنعت و پیداوار جواد رفیق ملک اور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔





