پاکستانپنجاب

وہاڑی ،ضلعی انتظامیہ کے گوداموں پر چھاپے ،گندم کی21ہزارذخیرہ شدہ بوریاں برآمد

وہاڑی(آئی پی ایس)اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا تاج فلور ملز اور چٹھہ سیڈ کارپوریشن کے گوداموں پر چھاپے 21 ہزار بوریاں غیر قانونی ذخیرہ کی ہوئی گندم برآمد سٹاک قبضہ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن کو اطلاع ملی کے تاج فلور ملز اور چٹھہ سیڈ کارپوریشن کے گوداموں میں ناجائز طریقہ سے گندم ذخیرہ کی جارہی ہے جو بعد میں بلیک میں فروخت کی جائے گئی جس پر اے سی وہاڑی نے فوری تحصیلدار وہاڑی کے ہمراہ ٹیم تشکیل دے کر ریڈ کیا تو اطلاعات درست ثابت ہوئیں

تاج فلور ملز کے گودام میں زخیرہ کی گئی 7 ہزار بوریاں جبکہ چٹھہ سیڈ کارپوریشن کے گودام سے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی 14 ہزار بوریاں گندم برآمد کر کے ذخیرہ شدہ گندم قبضہ سرکار میں لے لی گئی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن کا کہنا تھا کے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال چوہدری کی زیرنگرانی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ذخیرہ اندوزں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی شہری بھی محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لیں

گے ان کا کہنا تھا کے تاج فلور ملز اور چٹھہ سیڈ کارپوریشن کو متعدد بار وارننگ دی گئی مگر وہ ذخیرہ اندوزی سے بعض نہیں آئے جس پر ایکشن لیا گیا گودام سیل کر کے گندم کا تمام سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا اور تمام گندم بنی شیل وہاڑی منتقل کی جارہی ہے شہریوں نے اس زبردست کاروائی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے شہری حلقوں کا کہنا تھا کے انتظامیہ نے ثابت کر دیا کے قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker