بین الاقوامی

برطانوی وزیر اعظم بوس جانسن بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی(آئی پی ایس)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن جمعرات کے روز بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست مغربی گجرات پہنچ گئے۔ برطانوی وزیراعظم وہاں اہم کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ جانسن کل بروز جمعہ نئی دہلی روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے دوران یوکرین میں روس کی جنگی جارحیت کے خلاف مغربی ممالک کی کارروائی کی بھارت کی جانب سے حمایت نا کرنے کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اس دورے کے دوران ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی لاگت کے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے طے کیے جائیں گے، جس کے ذریعے برطانیہ میں تقریبا گیارہ ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker