تجارت

ڈالرکی پھر سے اونچی اڑان، پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار

کراچی(آئی پی ایس)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روہے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 187 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

چار روز میں ڈالر 6 روپے سے زائد مہنگا ہوا، گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 188.44 پر بند ہوا تھا۔کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی بحران ڈالر کی قیمتوں میں تیز اور فوری اضافے کی اصل وجہ ہے جو 7 اپریل کو 188.18 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔تاہم غیریقینی صورتحال کے خاتمے کے بعد روپے کی بحالی ایک عارضی رجحان ثابت ہوئی، گزشتہ جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں 188.18 روپے سے 3.50 روپے کم ہوکر 184.68 روپے کی سب سے بڑی تاریخی بحالی دیکھی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker