فن و فنکار

زندگی میں جیت ہمیشہ خلوص کی ہوتی ہے، حرا مانی

کراچی (آئی پی ایس )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ زندگی میں جیت ہمیشہ خلوص کی ہوتی ہے۔حرامانی نے سوشل میڈیا پر ننھے معصوم بچے کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی اسی کا نام ہے، ہم نقلی چیزوں کے پیچھے اپنے آپ کو ہلکان کررہے ہیں جبکہ سب ختم ہوجاتا ہے لیکن صرف آپ کا خلوص جیت جاتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج ان بچوں کے چہروں پر خوشی میرے لیے ایوارڈز اور کسی قسم کی حوصلہ افزائی سے بھی بڑی ہے۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ دل سے کہہ رہی ہو اور دل سے آئی ہوں اور دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ان تمام لوگوں کا جوکہ انڈس اسپتال کے ساتھ ہیں اور ان بچوں کے لیے کام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker