
پورٹ اوپرنس(آئی پی ایس)ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کی ایک مصروف سڑک پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔طیارے نے پورٹ اوپرنس ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی ، ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 4 بجے کے قریب طیارہ کے انجن میں خرابی واقع ہوئی جس کے باعث کیارہ حادثے کا شکار ہوئی
۔کمیون کے میئر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پائلٹ کی موت ہسپتال لے جانے کے بعد ہوئی۔ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے اس حادثے کو ایک بڑا حادثہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی متاثرین کے خاندانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔گردش کرنے والی ویڈیوز میں سڑک کے بیچوں بیچ طیارے کا ٹوٹا ہوا ملبہ دکھایا گیا تھا اور اس کے ساتھ حادثے کے متاثرین کی لاشیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔