پاکستانپنجاب

ملک میں بجلی بحران نے سراٹھا لیا ،آٹھ سے دس گھنٹے کی لوشیڈنگ

 

لاہور (آئی پی ایس) اپریل میں ہی بجلی بحران سر اٹھانے لگا، لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹے بتی بند رہنے لگی، روزہ داروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، ماہ صیام میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔

بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا، گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے سبب شہری شدید مسائل سے دوچار ہیں۔

بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں، کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، کوئٹہ شہر میں چھ سے سات گھنٹے، مضافات میں 12 سے 13 گھنٹے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker