اسلام آبادعلاقائی

چیف کمشنر اسلام آباد کا ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ جی 7 رمضان بازار کا دورہ کیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے بدھ کے روز ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں رمضان بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ رمضان بازار میں فراہم کی گئی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے اور عمر رسیدہ افراد کے لئے آرام کی جگہیں بھی بنائی جائیں۔ دورے کے موقع پر عوامی بیت الخلاء اور شکایات مرکز سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔  وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی رعایتی قیمتوں پر پنجاب حکومت کے تعاون سے فروخت کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر کل سے ان اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں 50 فیئر پرائس شاپس کو بھی فعال بنایا جارہا ہے۔  ڈی سی اسلام آباد اور ان کی ٹیم اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ قیمتیں مستحکم رہیں اور حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری اشیاء کم نرخوں پر فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker