
صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا اجلاس میں چیئرمین عمران خان کا مینار پاکستان لاہور کا جلسہ اسلام آباد میں براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں مرکزی عوامی مقامات پر بڑی سکرینیں نصب کرے گی جہاں سے 21 اپریل کا مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا تاریخی جلسہ براہ راست دکھایا جائے گا اس سلسلے میں اسلام آباد میں فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں بڑی سکرین نصب کی جائے گی جس پر پورے شہر سے فیملیز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جلسہ کمیٹی جمعرات کو دن دو بجے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی، اجلاس کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کے نام خصوصی پیغام میں علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان نے انسانیت، انصاف اور خودداری کا مقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کر دیا ہے اور جس طرح عوام نے اپنے لیڈر کی کال پر لبیک کہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے اپیل کی کہ پورے اسلام آباد سے شہری نکلیں اور عمران خان کے ہم آواز بنیں۔





